پاکستان سے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیںنریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی اور تشدد سے پاک ماحول کے لیے سرگرم ہیں اور پاکستان سے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرتے ہوئےاچھے ہمسایوں جیسے تعلقات چاہتے ہیں۔




بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے پیغام میں خیرسگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔
Load Next Story