ماسکو ایئرپورٹ پر 188 پاکستانی تاجروں کو روک لیا گیا

کچھ پتہ نہیں کیوں روکا گیا ہے؟ حکومت پاکستان مدد کرے، تاجروں کی درخواست

کچھ پتہ نہیں کیوں روکا گیا ہے؟ حکومت پاکستان مدد کرے، تاجروں کی درخواست۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
ماسکو ایئرپورٹ پر 188 پاکستانی تاجر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کمرے میں بند ہیں۔


پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ انھیں ماسکو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک رکھا ہے، سب موبائل فون ڈیلر ہیں، ایک کمپنی کنونشن اور سیروتفریح کے لیے لے کر گئی ہے۔ محصور تاجروں میں سے 80 افراد کا تعلق کراچی، 35 کا تعلق لاہور اور باقی کا اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

تاجر عبدالواحد نے ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں کچھ پتہ نہیں کیوں روکا گیا ہے؟ وہ ویزہ لے کر آئے ہیں، 3 دن ماسکو اور 3 دن سینٹ پیٹرزبرگ میں قیام کرنا تھا۔ پہلے 2,3 لوگوں کو جانے دیا گیا جن میں وہ بھی شامل تھے۔ باقی لوگوں کو روک لیا گیا، ابھی ہم ایئرپورٹ پر ہی تھے کہ ہمیں بھی ڈھونڈ کر واپس لے آئے۔ وہ ہماری اور ہم ان کی زبان نہیں سمجھتے، پاکستانی سفارتخانے کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مگر سفارتخانے کی جانب سے ابھی تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ عبدالوحیدکا کہنا ہے وہ پہلے بھی کنونشن میں شرکت کے لیے آتے رہے ہیں۔
Load Next Story