فیصل آباد فائرنگ سے چک جھمرہ کے سابق ناظم جاں بحق جبکہ گن مین اور ڈرائیور زخمی
پولیس کے مطابق سابق یونین ناظم خرم باجوہ ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے خرم باجوہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ سےڈرائیور اور گن مین بھی شدید زخمی ہو ئے جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ خرم باجوہ پرقتل اور اقدام قتل سمیت جرائم کے دو درجن سے زائد مقدمات تھے اور وہ دو ماہ قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔