ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان نے بنگلادیش کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

پاکستان نے 114 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان نے 114 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ فوٹو: گیٹی امیج

FAISALABAD:
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔



دہلی میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کیلیے 114 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔ ناہیدہ خان اور سدرہ امین نے اننگز کا آغاز کیا ناہیدہ دوسرے ہی اوور میں 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گی جس کے بعد سدرہ امین نے بسمہ معروف کے ساتھ ملکر 99 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ سدرہ 48 گیندوں پر 53 اور بسمہ 42 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

اس سے قبل بنگلا دیش کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر رہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنائے، بنگلادیش کی فرغانہ حق 36 اور شرمین اختر 19 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی انعم امین اور اسماویہ اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Load Next Story