کراچی میں سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے آئی جی سندھ

کراچی کی2کروڑکی آبادی کےلئے27ہزارپولیس اہلکارہیںلیکن اس صورت حال میں بھی پولیس اپنابھرپورکرداراداکررہی ہے,آئی جی سندھ.

کراچی کی2کروڑکی آبادی کےلئے27ہزارپولیس اہلکار ہیں لیکن اس صورت حال میں بھی پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے,آئی جی سندھ. فوٹو: ایکسپریس

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے لیکن صورت حال جلد ہی قابو میں آجائے گی۔


ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر کے متاثرہ علاقوں میں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز بھی تعیئنات کردی گئی ہے۔جبکہ متاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ کراچی کی 2 کروڑ کی آبادی کے لئے 27 ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن اس صورت حال میں بھی پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے جلد ہی شہر کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔
Load Next Story