عمران خان اور طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عمران خان اورطاہرالقادری کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 اور ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے
مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سمیت 28 افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ایمپلی فائر ایکٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، نامزد ملزمان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سمیت 28 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جے بٹ کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اپریل کو ملزم کی حاضری کو یقینی بنا یا جائے اور اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔