ایرانی صدر حسن روحانی کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان 2 سرحدی کراسنگ پوائنٹس بنائے پر اتفاق

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان 2 سرحدی کراسنگ پوائنٹس بنائے پر اتفاق ۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

ایران كے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی سمیت اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی جب کہ مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔


اسلام آباد میں ایرانی صدرحسن روحانی اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دہشت گردی، اقتصادری تعاون بڑھانے سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی اور دونوں ملکوں نے علاقائی مسائل کے حل پر اتفاق کیا جب کہ پاکستان اورایران کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پردست خط بھی کیے گئے۔


اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدرکو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور توقع ہے ایرانی قوم صدر روحانی کی قیادت میں ترقی کرے گی اور دوطرفہ تعلقات مضبوط ترہوتے جائیں گے جس سے دونوں ممالک کےعوام کوفائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، باہمی تعاون کو توانائی کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں فروغ دیا جائے گا، پاکستان، ایران کے درمیان 2 سرحدی کراسنگ پوائنٹس بنائے جائینگے جب کہ سرحدی تعلقات سےعوامی، اقتصادی ،تجارتی روابط کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے جشن نوروز پرایرانی قوم کیلیے مبارک باد کا پیغام بھی دیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ مسائل کے حل سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ قدرتی وسائل کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف پر عزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنا ہیں جب کہ دونوں ملکوں کی سرحدیں محفوظ ہونے سے ہی ترقی ممکن ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے جب کہ پاکستان اور ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر کا نورخان ایئربیس پر پرتپاک اسقتبال کیا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایرانی كابینہ كے اراكین و دیگر اعلیٰ حكام اور تاجروں كا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان كے ان کے ہمراہ ہے۔

واضح رہے ایران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی كا یہ پہلا دورہ پاكستان ہے۔
Load Next Story