ملائیکہ اروڑا سلمان خان پر برس پڑیں

سلمان کو ملائیکہ کے کام کرنے کا طریقہ، ان کے دوست اور ان کا فیشن پسند نہیں تھا۔

سلمان کو ملائیکہ کے کام کرنے کا طریقہ، ان کے دوست اور ان کا فیشن پسند نہیں تھا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے ایسا الزام لگادیا ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیاہے۔


ملائیکہ اروڑا حال ہی میں اپنے وکیل ایم ایس وندانا شاہ سے ملی ہیں اور ارباز سے طلاق کی حیران کن وجوہ وکیل کو بتائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہارباز سے طلاق کے ذمے دار سلمان خان ہیں۔ ملائیکہ کی جانب سے ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ سلمان خان کو ملائیکہ کے کام کرنے کا طریقہ، ان کے دوست اور ان کا فیشن پسند نہیں تھا اور وہ انھیں اس سے روکتے تھے۔

خان فیملی کے کچھ قریبی ذرائع نے اس راز سے بھی پردہ اْٹھایا ہے کہ ارباز خان کی فیملی نے ملائیکہ اروڑاکو بطور بہو قبول نہیں کیا تھا۔ اس حقیقت سے بھی ملائیکہ بے چین رہتی تھی کہ ارباز کی پہلی ترجیح اس کے بھائی اور والدین ہیں۔
Load Next Story