لاہور کے سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے 40 مور اور فیز نٹ مر گئے
ویکسی نیشن کرائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پرندے مر گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک
سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے 40 مور اور فیز نٹ مر گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے 40 مور اور فیز نٹ مر گئے جب کہ چند نجی فارم ہاؤسز میں اس بیماری کے باعث متعدد مور اور فیز نٹ مر چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پاک سید ظفرالحسن کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پرندے مر گئے۔
بیماری پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ پرندوں کو علیحدہ پنجروں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے چڑیا گھر اور جلو پارک انتظامیہ کو بھی پرندوں کو ویکسی نیشن کی ہدایت کر دی گئی ہے۔