کراچی میں سی آئی اے کی کارروائی 5 ملزمان ہلاک مغوی بازیاب
پولیس نے وائرلیس گیٹ کے قریب کارروائی کرکے پاک لینڈ سیمنٹ کے مالک اور ان کے اہل خانہ کو بازیاب کرایا۔
سی آئی اے پولیس نے وائر لیس گیٹ کے قریب کارروائی میں 3 اغواکار اور 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے پاک لینڈ سیمنٹ کے مالک ان کی اہلیہ اور شیر خوار بچی کو بازیاب کرا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹیوں نے سی پی ایل سی کی مدد سے پاک لینڈ سیمنٹ کے مالک، ان کی اہلیہ اور شیر خوار بچی کی بازیابی کے لیے وائر لیس گیٹ کے قریب کارروائی کی تو وہاں موجود اغواکاروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 اغواکار اور 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے پاک لینڈ سیمنٹ کے مالک اور ان کے اہل خانہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغویوں کو 3 روز قبل ڈیفنس سے اغوا کرکے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا جس کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جب کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے پستولیں بھی برآمد کی گئی، اغوا کاروں کی شناخت عثمان ، بلال اور قاسم کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اغوا کاروں سے مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے 6 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔