کوچ بھی اسکواڈ میں ’’سب اچھا ہے‘‘ کا راگ الاپنے لگے
ڈریسنگ روم میں کشیدگی کی اطلاعات مسترد، ٹیم میں ایسا کچھ نہیں ہے، وقار یونس
مسلسل شکستوں کے باوجود کوچ وقار یونس بھی پاکستانی ٹیم میں ''سب اچھا ہے'' کا راگ الاپنے لگے، انھوں نے ڈریسنگ روم میں کشیدگی کی اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا کہ ٹیم کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہے، انھوں نے میڈیا سے بات چیت میںکہا کہ جس طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے مجھے حیرانی اور مایوسی ہوئی، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور یہی فیصلہ کن چیز ہے۔
اسی وجہ سے ہمیں ان سب مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وطن واپسی پر کارکردگی کا پوری طرح جائزہ لیا جائیگا، ہم میچ ہار چکے اور اب میں جو بھی کہوں یہ ایک عذر پیش کرنا ہی ہوگا، انھوں نے کہا کہ اگر ہم گہرائی میں تجزیہ کریں تو علم ہو گا کہ پاکستانی ٹیم نے پچھلے 7، 8 برسوں میں ملک میں کرکٹ نہیں کھیلی جس نے ہمیں نقصان پہنچایا اور اب یہ بات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہے،انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے پاس سعید اجمل اور حفیظ میچ ونر بولرز ہوتے تھے۔
اب سعید باہر اور حفیظ کی بولنگ پر پابندی ہے، وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ گراوٹ کی طرف گامزن ہے جسے ہمیں کنٹرول کرنا ہوگا، ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ اور انفرااسٹرکچر کو درست کرنا ہے، واضح رہے کہ حالیہ ایونٹ میں گرین شرٹس4میں سے لگاتار 3میچز ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئے،2009میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے ٹیم اپنے آپ کو اہم ایونٹس میں منوانے میں ناکام رہی ہے۔