ایٹمی دہشتگردی کاخدشہ ہے دنیا بچاؤ کے اقدامات کرے سربراہ آئی اے ای اے
ایسے ممالک بڑامسئلہ ہیں جوایٹمی دہشت گردی کے خطرے کو تسلیم نہیں کرتے، سربراہ آئی اے ای اے
ISLAMABAD:
اقوام متحدہ کے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانونے ایٹمی دہشت گردی سے خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کو ایٹمی دہشت گردی سے بچنے کیلیے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی خبرایجنسی کو انٹرویومیں کہاکہ دہشت گردی پھیل رہی ہے اور ایٹمی مواد کے استعمال کو خارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا۔ رکن ملکوں کوایٹمی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلیے پائیداردلچسپی دکھانے کی ضرورت ہے، ایسے ممالک بڑامسئلہ ہیں جوایٹمی دہشت گردی کے خطرے کو تسلیم نہیں کرتے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کابیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب31مارچ اور یکم اپریل کو واشنگٹن میں تقریباً 50رہنماؤں کا سربراہ ہونے جارہاہے۔