قومی ٹیم ٹکڑوں میں وطن واپس پہنچے گی شاہد آفریدی دبئی میں قیام کریں گے

شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں قیام کریں گے اور کچھ روز بعد وطن واپس آئیں گے۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 4 میں سے صرف ایک ہی میچ جیت سکی تھی۔ فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹکڑوں میں وطن واپس پہنچے گی جب کہ کپتان شاہد آفریدی کچھ روز اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں ہی قیام کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹکڑوں ٹکڑوں میں براستہ دبئی کراچی اور لاہور پہنچیں گے۔ سرفراز احمد، انور علی، محمد سمیع، خالد لطیف اور شرجیل خان کراچی پہنچیں گے جب کہ ٹیم منیجر انتخاب عالم، عمر اکمل، احمد شہزاد، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی لاہور پہنچیں گے۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں قیام کریں گے اور کچھ روز بعد وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 4 میں سے صرف ایک ہی میچ جیت سکی تھی۔ گرین شرٹس نے واحد فتح اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد آفریدی الیون کو بھارت، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
Load Next Story