پریمیئر فٹبال بلوچ کلب نے حبیب بینک کوشکست دیدی
مڈ فیلڈر عبدالمالک اور اسٹرائیکر ثنااللہ نے بالترتیب 12 اور 70 ویں منٹ میں گول کیے۔
KARACHI:
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں بلوچ ایف سی اور مسلم ایف سی نے اپنے میچز جیت لیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نوشکی اسٹیڈیم میں بلوچ ایف سی نے حبیب بینک کو2-0سے شکست دے دی، مڈ فیلڈر عبدالمالک اور اسٹرائیکر ثنااللہ نے بالترتیب 12 اور 70 ویں منٹ میں گول کیے، ناکام سائیڈکے مڈ فیلڈر زبیر احمد کو میچ کے 68 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا، بہترین اسکورر ثناء اللہ رہے، بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ بلوچ ایف سی کے اسٹرائیکر ولی خان کو دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مسلم ایف سی نے کے ای ایس سی کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے مات دی،مڈ فیلڈر حیات اللہ اور اسٹرائیکر ذبیح نے بالترتیب 64 اور 66 ویں منٹ میں گول کیے۔
ناکام ٹیم کے مڈ فیلڈر عبدالغفور اور مسلم ایف سی کے اسٹرائیکر محمد طاہر کو میچ کے بالترتیب 42 اور 79 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ بہترین اسکورر کا ایوارڈ زبیح کو ملا، بہترین کھلاڑی حیات اللہ قرار پائے۔ پیر کو ایونٹ کے مزید 2 میچز ہوں گے،افغان ایف سی اورنیوی کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں شیڈول ہے،پاکستان ایئر فورس اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں پی اے ایف گرائونڈ کمپلکس پشاور میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔