عراق کے فٹبال اسٹیڈیم میں ہونیوالے خودکش حملےمیں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی
خودکش حملے میں 95 افراد زخمی ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، حکام
عراق کے شہر اسکندریہ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی جب کہ حملے میں 95 افراد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی شہر اسکندریہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں خود کش حملے میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے جب کہ دھماکے کی زد میں آکر 95 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش دھماکا اس وقت ہوا جب اسٹیڈیم میں جاری فٹبال میچ کے آخری لمحات جاری تھے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا تاہم ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر اسکندریہ میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں خودکش حملہ کیا گیا تھا۔