بینڈ باجا گروپ اور کمپنیاں اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں
متعدد افراد خلیجی ریاستوں اور مغربی ممالک میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں
بینڈ باجا گروپ اور کمپنیاں فن کی ترویج کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں کراچی میں مختلف بینڈ گروپ میں شامل ہوکر فن سیکھنے والے افراد پولیس اور رینجرز اور افواج پاکستان کے اداروں کے آفیشل بینڈزمیں شامل ہوچکے ہیں اور متعدد افراد ملک سے باہر مڈل ایسٹ، خلیجی ریاستوں اور مغربی ممالک تک میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
تاہم ملکی سطح پر اس فن کی ناقدری کے سبب خود بینڈ کمپنیاں چلانے والے بینڈ ماسٹرز بھی اپنے بچوں کو یہ فن منتقل کرنا بند کرچکے ہیں اور بچوں کو جیسے تیسے کرکے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے یا پھر کوئی ہنر سکھانے کو ترجیح دے رہے ہیں، محمد ذاکر نے بتایا کہ ایک پروگرام میں 10سے 12افراد کی نفری جاتی ہے صرف آمدورفت پر گاڑی کے کرائے کی مد میں ہزار سے 2ہزار روپے خرچ آتا ہے وردی کی دھلائی خود بینڈ میں شامل افراد کا حلیہ صاف ستھرا رکھنے کے حجامت پر کافی خرچ آتا ہے،انھوں نے بتایا کہ انہیں یہ فن چار نسلوں سے ورثے میں ملا ہے ان کے آبائو اجداد کا تعلق بھارت کے علاقوں ڈھول پور، اندور اورآگرے سے تھا۔