خواہش ہے معذور بچوں کیلیے اسکول بنواؤں صنم سعید

اللہ کو منظور ہوا تو حکومتی سپورٹ کے بغیر اپنے خواب کی تعبیر ضرور پالوں گی،اداکارہ

اللہ کو منظور ہوا تو حکومتی سپورٹ کے بغیر اپنے خواب کی تعبیر ضرور پالوں گی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ میں معذور بچوں کیلیے اسکول بنواؤں، اس سلسلے میں کام کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد میری خواہش پوری ہو جائے گی۔


خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ میں اس وقت ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ میں مصروف ہوں اور اس کے ساتھ میں اپنے خواب کو بھی ساتھ لے کر چل رہی ہوں، اللہ کو منظور ہوا تو بغیر کسی حکومتی سپورٹ کے میں غریب اور معذور بچوں کے لیے اسکول بنا کر اپنے اس خواب کی تعبیر ضرور پالوں گی۔
Load Next Story