سکرنڈ میں ڈاکوؤں نے دولہا دلہن کو یر غمال بنا کر بارات لوٹ لی
بارات راولپنڈی سے آئی تھی،6 مسلح افراد تقریب میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر خواتین سے زیورات اتروالیے، ملزمان فرار
سکرنڈ میں ڈاکوئوں نے شادی کی تقریب میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر دولہا دلہن سمیت تمام باراتیوں کو یرغمال بنالیا۔
خواتین سے طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دلہن کا جہیز لوٹ کر فرار، بارات راولپنڈی سے سکرنڈ آئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نئے ایس ایس پی کی تعیناتی کے باوجود نواب شاہ ضلع میں جرائم کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔
گزشتہ شب سکرنڈ کی شہباز کالونی میں 6 نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کی۔ علی محمد بھٹی کی بیٹی کی شادی تھی اور بارات راولپنڈی سے آئی تھی، تقریب میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر دولہا دلہن سمیت باراتیوں کو یرغمال بنالیا اور خواتین سے تمام زیورات اتروالیے جبکہ باراتیوں سے موبائل فونز، نقدی چھین لی، ملزمان دلہن کا جہیز بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے کئی مسافر گاڑیوںمیں بھی لوٹ مار کی۔