افغان فوج کی پاکستانی حدود میں گولہ باری2بچوں سمیت4شہید
’’کےکےٹاپ‘‘چوکی سےافغان نیشنل آرمی پاکستانی حدودمیں بلااشتعال مارٹرگولےبرسائے,ایک گاڑی کوبھی نشانہ بنایا،عسکری ذرائع.
افغان نیشنل آرمی کی پاکستان حدود میں بلا اشتعال گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔
عسکری ذرائع کے حوالے سے ٹی وی رپورٹس کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال مارٹر گولے برسائے گئے اور ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ، جس سے 2 معصوم بچوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہو گئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق افغان آرمی نے چوکی 'کے کے ٹاپ' سے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال گولے برسائے گئے۔ جاں بحق ہونے والے شہری لکڑیاں جمع کرکے واپس جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت سے بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی افغان آرمی کی جانب سے اس طرح کے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔