وزیراعظم کی جناح اسپتال آمد لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے جناح اسپتال میں گلشن پارک میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔
وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ لاہور کے جناح اسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اور انھیں پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے زخمیوں کو یقین دلایا کہ دہشت گرد اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورت حال اور سانحہ لاہور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے آپریشن میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے حصہ لیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے گلشن پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔