پیرول پررہا ملزمان کی گرفتاری کیلیے فاٹا سیکریٹریٹ سے رابطہ

گرفتاری کیلیے فاٹامیںکارروائی کی جائے،محکمہ داخلہ سندھ کاخیبرپختونخواحکومت کومراسلہ

گرفتاری کیلیے فاٹامیںکارروائی کی جائے،محکمہ داخلہ سندھ کاخیبرپختونخواحکومت کومراسلہ. فوٹو: فائل

مشرف دورمیں پے رول پر رہاہونے والے سندھ کے400سے زائدملزمان کی گرفتاری کیلیے صوبائی حکومت اورفاٹاسیکریٹریٹ سے رابطہ کیاگیاہے۔


سپریم کورٹ نے سنگین جرائم میں ملوث پے رول پر رہاہونے والے سندھ کے431ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی تھی تاہم محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبائی حکومت کوارسال کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ مشرف دورمیں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سنگین جرائم میں ملوث جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کیلیے خیبرپختونخوااور فاٹامیں کارروائی کی جائے۔

400سے زائدسنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی تفصیلات بھی محکمہ داخلہ سندھ نے صوبائی حکومت کوارسال کردی ہے۔مشرف دور میں رہا ہونے والے 431ملزمان میں سے400ملزمان غائب ہو چکے جن میں بیشتر بیرون ممالک بھی فرارہو چکے۔سندھ حکومت کی جانب سے تفصیلات صوبائی حکومت کوارسال کرنے کے بعدخیبر پختونخوا حکومت نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردیں۔
Load Next Story