کراچیفائرنگ اورٹارگٹ کلنگ میں7افرادہلاک10زخمی
ہلاک شدگان میں جے یوآئی کاعہدیداراور2پولیس افسربھی شامل،چوکی پردستی بم سے حملہ
LONDON:
شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ کے واقعات میں جمعیت علمائے اسلام(ف)کے علاقائی امیر،خاتون اور2پولیس افسروں سمیت7افرادہلاک ہوگئے اورنگی ٹائون میں پولیس چوکی پردستی بم حملے،واٹرپمپ کے قریب پولیس پارٹی پرفائرنگ اوردیگرواقعات میں2پولیس اہلکاروں سمیت10افرادزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدودپٹھان کالونی ولیکا موڑ کے قریب محمدی مسجد کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام45سالہ مولاناعبدالرحمٰن جاں بحق ہو گئے،مقتول محمدی مسجد کے پیش امام اورمسجدسے متصل مدرسہ کے مہتمم اورسرپرست تھے جبکہ مقتول مسجدسے متصل حجرے میں اپنی اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پزیر تھے،مقتول کا آبائی تعلق سوات سے تھا،وہ جامعہ بنوریہ سے فارغ التحصیل تھے ،
مولانا عبد الرحمٰن کی4بیٹیاں اور4بیٹے ہیں ، مولانا عبد الرحمٰن جمیعت علمائے اسلام ( ف )سائٹ ٹاؤن کے امیرتھے ، واردات کے وقت وہ اپنے حجر ے سے نکل کر فجرکی نمازکی امامت کیلیے جارہے کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث انہیں 3گولیاں لگیں،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سائٹ ٹاؤن اوردیگر علاقوں میں موجود متعدد مدرسوں کے سرپرست اورطلباکی بڑی تعداد پہنچ گئی،مشتعل طلبانے ولیکا چورنگی پرسڑک بلاک کرکے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،مقتول مولانا عبد الرحمٰن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ولیکاگراؤنڈ میں ادا کی گئی اوربعدازاں سائٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
گارڈن البیلا سگنل کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے پاک کالونی تھانے کا انٹیلی جنس افسر ہیڈ کانسٹیبل عبدالحفیظ اور سب انسپکٹر 40سالہ منیر کلاچی زخمی ہو گئے،دونوں کوعباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں پولیس افسردوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے،مقتول حفیظ پاک کالونی تھانے کاانٹیلی جنس افسر تھا اور بلدیہ ٹاؤن پولیس ہیڈ کوارٹر کا رہائشی تھا جبکہ اس کاآبائی تعلق پنجاب کے علاقے لودھراں سے تھا۔
سب انسپکٹرمنیرکلاچی پیر آبادتھانے میں تعینات تھا،منیر کچھ عرصہ قبل پیر آبادتھانے میں ہیڈ محرر تھا تاہم اسسٹنٹ سب انسپکٹرسے سب انسپکٹر ترقی کے بعدہیڈ کوارٹرویسٹ تبادلہ ہو گیاتھااور کچھ روز قبل پیر آباد تھانے میں پوسٹنگ ہوئی تھی۔سائٹ کے علاقے میٹروول مکان نمبر299بلاک4 کے رہائشی45سالہ نعیم گوندل کونامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کر دیااورفرارہوگئے،مقتول شادی شدہ تھاتاہم اولادکوئی نہیں تھی،مقتول اسٹیٹ بینک میں فنانس افسرتھا۔
۔گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ میں واقع کچراکنڈی سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بندلاش ملی،مقتول کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی جو گارڈن عثمان آباد نمبر3 مکان نمبر K/1734 کا رہائشی تھا،مقتول کونامعلوم ملزمان نے مخبری کے شبے میں اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ کچی آبادی کی رہائشی32سالہ انصر بی بی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ہلاک کردیااور ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتولہ کااپنے بہنوئی سے جھگڑا چل رہا تھا،مقتول کی شادی وٹے سٹے کی تھی۔شیر شاہ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ عباس ہلاک ہو گیا۔
واٹرپمپ پی ایس اوپٹرول پمپ والی گلی میں واقع موٹرسائیکل مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے سی آئی ڈی گارڈن کے 2 اہلکارعبد الواحد،عابد رضوی اورمخبرعامر زخمی ہو گئے۔سی آئی ڈی انسداد انتہاپسندی سیل کے ڈی ایس پی سیدعلی رضا زیدی نے ایکسپریس کو بتایاکہ انہیں مخبرنے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع دی تھی جن کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹی کوعلاقے روانہ کیاگیاتھا ۔ اورنگی ٹاؤن میں واقع اقبال مارکیٹ تھانے کی طوری بنگش پولیس چوکی کی چھت پرنامعلوم موٹرسائیکل سواردستی بم پھنک گئے جودھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 3راہگیر ساجد،رضوان اورحمیدزخمی ہوگئے ،پولیس چوکی کے قریب کھڑی ایک پولیس اور 2پرائیوٹ گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق طوری بنگش پولیس چوکی کے اہلکاروں نے چند روز قبل علاقے کے بدنام منشیات فروش سمندر خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد کیا تھا،سمندر خان کو چھڑانے کے لیے اس کے ساتھیوں نے بہت کوشش کی تاہم پولیس نے اسے نہیں چھوڑا،دستی بم حملے کی یہ کارروائی بھی منشیات فروشوں کی ہے۔
رضویہ تھانے کی حدودگولی مارپیتل والی گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نویدعباسی ، شاہد اور سعد ولدسکندر زخمی ہو گئے۔جیکسن کے علاقے محمدی کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نعمت ولدگل نواز زخمی ہو گیا،نیو کراچی صنعتی ایریاکے علاقے میں نامعلوم افرادنے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر محمد حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم افراد نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرراشد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔