رائے ونڈ کا محل40 چوروں کا گھر ہے شرجیل میمن
عدالتی فیصلے کے بعد ن لیگ دو گروہوں میں تقسیم،نظریاتی رہنما نواز شریف کیخلاف ہیں
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن )کی قیادت پریشانی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
یہ بات انھوں نے اتوار کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میںکہی ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ کی قیادت دو گروہوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور لیگ کے سینئر اور نظریاتی رہنما نواز شریف کی مزید سیاست میں عمل دخل کے خلاف ہوگئے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ نواز شریف نے پاکستان کی عوام کو دھوکا دیا ہے اور اس دھوکا دہی پر پاکستان کے عوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب نواز شریف پر یہ اخلاقی پابندی عائد ہوگئی ہے کہ وہ سیاست کو خیر آباد کہہ دیں اور اگر وہ ایسا نہیںکریں گے تو پاکستانی عوام اُنہیں ایک بھی ووٹ نہیں دیں گی ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف ایک جعلی سیاست دان ہیں جنہیں کوئی مینڈیٹ حاصل نہیں اور وہ اب اپنا چہرہ عوام کو دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے ، پوری قوم کو معلوم ہے کہ 40 چوروں کا گروہ کون ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور اُن کے بھائی شہباز شریف نے پیسے کی خاطر اپنا ایمان بیچ دیا اور 1990 کے انتخابات میںدھاندلی کی ۔ رائے ونڈ کا محل 40 چوروں کا گھر ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف 40چوروں کے گروہ کے سربراہ ہیں ۔