امیتابھ اور کنگنا نے ایک بار پھر ’’نیشنل ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
امیتابھ بچن چوتھی اور کنگنا رناوت نے تیسری بار ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم ''پیکو'' اوراداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ''تنو ویڈز منو ریٹرن'' میں بہترین اداکاری پر''نیشنل فلم ایوارڈز'' سے نوازا جائے گا۔
بھارتی فلم نگری کے سب سے بڑے 63 ویں ''نیشنل فلم ایوارڈز '' کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم''پیکو'' میں شاندار کارردگی پر چوتھی بار اور اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم''تنو ویڈزمنو ریٹرن'' میں بہترین اداکاری پر تیسری بار'' نیشنل فلم ایوارڈز'' سے نوازا جائے گا جب کہ بالی ووڈ کے معروف فلمساز کو سنجے لیلا بھنسالی کو فلم''باجی راؤ مستانی'' میں بہترین ہدایتکاری اور سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کو ''بیسٹ پاپولرفلم کے لیے ''نیشنل فلم ایوارڈز'' سے نوازا جائے گا تاہم ایوارڈز کی تقریب جلد ہی منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ سال بھی فلم''کوئین'' میں بہترین اداکاری پر ''نیشنل ایوارڈ'' سے نوازا گیا تھا۔