بھارت سیاچن سے فوجی انخلا کے حق میں نہیں اے کے انتھونی

تشدد کم ہو اہے لیکن جموںمیں سرحد پار سے دراندازی مسلسل تشویش کا باعث ہے

افسپا قانون کے خاتمے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جاسکتی، بھارتی وزیر دفاع . فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن سے فوجی انخلا کے امکان کومستردکر دیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر سے افسپا قانون کے خاتمے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جاسکتی۔


یہاں ایک تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تشدد میں کمی آئی ہے لیکن سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں مسلسل تشویش کا باعث ہیں۔ دراندازی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم جلد بازی میں افسپا کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے، سیاچن کے حوالے سے سوال پر بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہم سیاچن سے فوجی انخلا کے حق میں نہیں ہیں۔
Load Next Story