ترک وزیراعظم کاانقرہ جاتے ہوئے کراچی میں مختصرقیام

ایئرپورٹ پرصوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے رجب طیب اردگان کااستقبال کیا

ایئرپورٹ پرصوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے رجب طیب اردگان کااستقبال کیا. فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم ترکی رجب طیب اردگان نے گزشتہ شب برونائی سے انقرہ جاتے ہوئے کراچی میں مختصرقیام کیا۔


کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے وزیراعظم ترکی کااستقبال کیااوررجب طیب اردگان کوصدرآصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف اور وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔

وزیراعظم ترکی نے کراچی میں مختصرقیام کے دوران پاکستانی عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ترکی کی حکومت اورعوام پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے خواہاں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ21نومبرکوپاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچیں گے اورصدر آصف علی زرداری ووزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقات کریں گے۔
Load Next Story