پارلیمنٹ کے سامنے موجود لوگوں کا موازنہ ہمارے دھرنوں سے نہ کیا جائے عمران خان
خیبرپختون خوا میں رینجرز کا مطالبہ قبائلی علاقوں کی سرحد پر تعینات کرنے کےلئے کیا ، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے موجود لوگوں کا موازنہ ہمارے دھرنوں سے نہ کیا جائے۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر حالیہ ہونے والے دھرنے کا موازنہ ہمارے دھرنے سے نہ کیا جائے ہم نے اپنے دھرنے کے دوران ایک گملا تک نہیں توڑا تھا اور ہمارا دھرنا انتخابی دھاندلی کے خلاف تھا کیونکہ عوام کا مینڈیٹ چرانا سب سے بڑا جرم ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 11 سال پہلے ملکی تاریخ کا بدترین زلزلہ آیا تھا اور زلزلے کے نام پر دنیا بھر سے بے پناہ عطیات آئے تھے اور صرف اسکولوں کی تعمیر کے لئے 15 ارب ڈالرز بیرونی امداد آئی تھی لیکن 11 سال میں زلزلے سے متاثرہ ڈھائی ہزار اسکولوں میں سے صرف 700 اسکولوں پر ہی کام شروع ہوسکا ۔ 850 اسکولوں کو مکمل طور پر گرا دیا گیا جب کہ 600 اسکولوں کی تعمیر کا سلسلہ تاحال تاخیر کا شکار ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ تعلیم کے ساتھ ہمارے حکمرانوں نے کیا سلوک کیا ۔ قوم پلوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہے ۔ خیبرپختون خوا نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا اور ہم زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کے لئے 7 ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب پولیس غیر سیاسی نہیں۔ سیاسی مداخلت اور میرٹ کے فقدان کے باعث پنجاب پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی اور شرپسند عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں پولیس غیر سیاسی ہے بہت جلد خیبرپختونخوا میں نیا پولیس ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔ قبائلی علاقوں سے ملحقہ سرحدوں سے آنے والے غیر ملکیوں سے پاکستان آتے ہیں تو اس سے خطرہ ہوتا ہے ، اس لئے ہم نے قبائلی علاقوں کی سرحدوں پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے ۔