تقریب میں کارکن کا احتجاج شہباز شریف نے جاتے ہوئے گاڑی میں ساتھ بٹھالیا
وزیراعلیٰ نے اپنے عملے کوہدایت کی کہ کارکن کوان کے ساتھ گاڑی میں بٹھاکرمسئلہ سنا جائے۔
وم اقبالؒ کے حوالے سے الحمرا ہال میں ہونیوالی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے انتہائی جذباتی اور پرجوش انداز میں خطاب کیا اور ہال میں بیٹھے حاضرین ان کی تقریرکے دوران مسلسل تالیاں بجاتے رہے۔
تقریب کے دوران ایک کارکن نے احتجاجاً کھڑے ہوکر بلند آواز میں وزیراعلیٰ کو اپنا مسئلہ بیان کرنے کیلیے بات کرنا شروع کردی جس پر وزیراعلیٰ نے اپنے عملے کوہدایت کی کہ کارکن کوان کے ساتھ گاڑی میں بٹھاکرمسئلہ سنا جائے۔ بعدازاں جب وزیراعلیٰ تقریب سے واپس جانے کیلیے روانہ ہوئے تو کارکن کو گاڑی میں اپنے ساتھ بٹھا لیا۔