دہشت گردی کیخلاف جنگ سب کے مفاد میں ہے حامد کرزئی
اگر فضل اللہ افغانستان میں ہے تو وہ پاکستان سے ہی آیا ہوگا، امریکہ اہم اتحادی ہے ، انٹرویو.
KARACHI:
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سب کے مفاد میں ہے۔
مستقبل میں افغان امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایک ٹی وی کے مطابق بھارت کے دورے پر آئے افغان صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی سانپ کی طرح ہے جو کسی کو بھی ڈس سکتا ہے۔ انتہاء پسندی کیخلاف جنگ پاکستان اور افغانستان سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل اللہ افغانستان میں ہے تو وہ پاکستان سے ہی آیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کا اہم اتحادی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ افغان دشمنوں کو امداد دینے والے ذرائع کیخلاف کارروائی کرے۔