رینجرزپولیس اور حساس اداروں کے چھاپے150 افراد گرفتار

حراست میں لیے گئے افراد میں ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل ہیں

حراست میں لیے گئے افراد میں ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل ہیں. فوٹو : فائل

حساس اداروں ، رینجرز اور پولیس نے شہر میں خونریزی روک تھام اور دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلیے مشترکہ کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا ۔


قانون نافذکرنے والی ٹیموں نے شہرکے حساس اور متاثرہ علاقوں میں چھاپے مارکر ٹارگٹ کلر اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے150سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مدثر بنگش عرف چیف سمیت3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، موچکو کے علاقے قائم خانی کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے سے5افراد کو حراست میں لیاگیا ، محمود آباد کے علاقے اختر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک ٹیم نے قیوم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2 افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد کرلیں جبکہ لیاری کے علاقے دریا آباد اور ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے3 ملزمان سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
Load Next Story