بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن پاکستانی ڈیزائنر کی برانڈ ایمبسڈر

سائرہ رضوان نے موسم بہار اور گرما کی نئی کلیکشن کیلیے ایمی سے شوٹس کروائے ہیں

سائرہ رضوان نے موسم بہار اور گرما کی نئی کلیکشن کیلیے ایمی سے شوٹس کروائے ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستانی برانڈز اپنی تشہیر کے لیے اکثرو بیشتر ایمبسڈر کے لیے بھارتی فنکاروں کا انتخاب کرتے رہتے ہیں۔


اب بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ رضوان کی نئی کلیکشن کی برانڈ ایمبسڈر بن گئیں ۔ پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ رضوان نے موسم بہار اور گرما کی نئی کلیکشن متعارف کروادی ہے جس میں اس بار انھوں نے پاکستانی ماڈلز کے بجائے بھارتی اداکارہ سے اپنے نئے لان پرنٹ کے شوٹس کروائے ہیں ۔

اس حوالے سے سائرہ رضوان کا کہنا تھاکہ نئی کلیکشن کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا ہے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں لان زیب تن کرنے والی خواتین کی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے ۔ اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کو پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ رضوان کا کام بہت اچھا لگا جس کی وجہ سے انھوں نے مذکورہ ڈیزائنر کا شوٹ کروایا۔
Load Next Story