پشاور میں موٹر وے کے قریب بم دھماکا 6افراد زخمی2گاڑیاں تباہ

شرپسندوںنےسیکیورٹی ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اہلکارزخمی

شرپسندوںنےسیکیورٹی ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اہلکارزخمی (فوٹو فائل)

پشاور موٹر وے کے قریب بم دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 2گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا موٹر وے انٹر چینج سے تھوڑے فاصلے پر جی ٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب شرپسندوں نے سڑک کے کنارے ہتھ گاڑی میںپریشر ککر میں نصب باروی مواد کو اڑا یا ، دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی ادارے کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی تاہم وہ محفوظ رہی ، زخمیوں میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔ دریں اثناء پشاور کے نواحی علاقے سربند میں پولیس اہلکاروں پر دودستی بم پھینکے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تہکال میں یونیورسٹی روڈ پر بابا قبرستان کے قریب دوبوری بند لاشیں برآمد ہوگئیں ،


بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے دوشیزہ کو قتل کردیا، باڑہ میں مارٹر گولہ گرنے سے خاصہ دار لائن آفیسر کا گھر تباہ ہوگیا۔ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نوراسلام شہید ہوگیا ۔

پبی میں پشاور اور نوشہرہ پولیس کی کارروائیمیں دومغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا جنہیں بازید خیل میں ناظم فہیم کیساتھ اغوا کیا گیا تھا، فائرنگ سے 2 اغوا کار مارے گئے جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، سالارزئی اور خار سے 3 لاشیں بھی ملیں۔ادھرجنوبی وزیرستان کے متاثرین کی گھروں کو واپسی کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا،

اس مرحلے میں1118 خاندانوں کو انکے آبائی علاقہ میں پہنچایا گیا۔
Load Next Story