سعودی عرب دکھ کی گھڑی میں پاکستانی قوم کیساتھ ہے شاہ سلمان

سعودی فرمانرواکی صدر ممنون کے نام تعزیتی پیغام میں سانحہ اقبال ٹاؤن کی مذمت، ورثا سے اظہار ہمدردی

سعودی فرمانرواکی صدر ممنون کے نام تعزیتی پیغام میں سانحہ اقبال ٹاؤن کی مذمت، ورثا سے اظہار ہمدردی ۔فوٹو: فائل

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے لاہورکے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افرادکے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام میں میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور وہاں پر مارے جانیوالے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ، شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مشکل اور دکھ گھڑی میں پاکستانی قوم کیساتھ ہے۔

لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ کے عزم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ہے۔
Load Next Story