بھٹو کی برسی کیلیے حکومت سندھ نے ڈھائی کروڑروپے جاری کردیے
برسی کے انتظامات پر خرچ کی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے رقم جاری کی گئی
حکومت سندھ نے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش ضلع لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی37 ویں برسی کے انتظامات کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دی ہے محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سفارش پر یہ رقم محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو جاری کردی ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ رقم سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈسپوزل پر رکھی گئی ہے تاکہ اسے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے حوالے کردی جائے۔ مذکورہ رقم رواں مالی سال کے سرکاری اخراجات کا حصہ ہوگی اوراسے ڈی سی لاڑکانہ کے بجٹ میں شامل کردیا جائے گا۔محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مذکورہ رقم کی منظوری دی تھی۔