گرفتار ’را‘ ایجنٹ کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے بلوچستان اسمبلی

وفاقی حکومت معاملے کو عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرے

کارروائی پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش، اپوزیشن لیڈر کی قرارداد منظور ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسرکی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈر کی تحریک التوا کو بحث کے بعد قراردادکی صورت میں منظور کر لیا، اراکین نے اس بڑی کارروائی پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اس معاملے کو عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرے۔


اجلاس میں سانحہ لاہورکی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مسیحی برادری کے ہلاک افراد کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی،منگل کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی26مارچ کو را کے نیول افسرکی گرفتاری پرالتواکی تحریک پر بحث ہوئی، تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی وزیرنواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ ہمارے اداروں نے جس طرح بھارتی حاضر سروس افسرکو گرفتارکیا یہ قابل تحسین ہے۔

اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں جس طرح بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر سروس کو پکڑاگیا اور جس طرح انکشافات ہوئے ان کو سرعام لٹکایا جائے، اس تحریک التوا کی قراردادکی صورت میں منظوری دی جائے۔
Load Next Story