کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں کو ایران سے نکالنے کے لیے ’’را‘‘ سرگرم

تہران میں ’’را‘‘ کے دو ایجنٹوں کو کلبھوشن سنگھ کے ساتھیوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کی جانب سے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ظاہر کئے جانے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی اس کے دیگر ساتھیوں کو ایران سے نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق را نے کلبھوشن یادیو کی جانب سے کئے گئے اعتراف کے بعد چاہ بہار میں موجود بھارتی ایجنسی ''را'' کے ایجنٹ کو ایران سے نکالنے کے لیے سازشیں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں را کے 2 ایجنٹ تہران میں بھارتی سفارت خانے میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں جنہیں مبینہ طور پر جاسوس کو کسی تیسرے ملک بھجوانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جب کہ سفارتی عملے کو را کے ایجنٹوں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


دوسری جانب بھارت کا وہ میڈیا جو چوہے کے مرنے کا الزام بھی پاکستان پر ڈال کر شور شروع کردیتا ہے، اس نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے اور جو نیوز چینلز بول رہے ہیں وہ کلبھوشن یادیو کی اعترافی وڈیو کو جھوٹا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

Load Next Story