ریڈزون میں مظاہرین کے داخلے کا معاملہ تحقیقاتی کمیٹی قائم
کمیٹی وزیر داخلہ کو 7 دن میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی
KARACHI:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریڈ زون میں مظاہرین کے داخلے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسپشل سیکریٹری داخلہ شعیب صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ مظاہرین اسلام آباد کے انتہائی سیکیورٹی والے ریڈ زون میں کیسے پہنچی، کمیٹی ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے وزیر داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مظاہرین کئی کلومیٹر پیدل چل کر اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہوئے تھے تاہم چند ایک مقامات کے علاوہ کہیں بھی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔