ذہنیت تبدیل کرکے ہی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے رانا ثنااللہ
دہشت گردی فول پروف سکیورٹی انتظامات میں بھی ہو جاتی ہے، وزیر قانون پنجاب
لاہور:
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی فول پروف سکیورٹی انتظامات میں بھی ہو جاتی ہے اس لئے ہمیں دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا ہو گا پھر ہی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سانحہ گلشن پارک میں بے گناہ اور معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، ہم ایسے انسانیت دشمنوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے اور جن لوگوں نے مذکورہ دہشت گردی کے دہشت گردوں کیلئے سہولت کاری کا کام کیا ہے ان کو بھی ان کے انجام تک پہنچائیں گے.
وزیرقانون نے کہا کہ پنجاب میں کوئی نوگوایریا دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ نہیں اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں اور وہ کسی کے سامنے نہیں بتاسکتا تو صرف ہمارے کان میں ہی بتا دے ہم ضرورآپریشن کریں گے لیکن بغیر ثبوت کے منفی باتیں نہیں ہونی چاہیے، فورسز نے تو وزیرستان اور دیگرعلاقوں سے بھی نوگو ایریا ختم کر دیئے ہیں، جہاں بھی دہشت گرد ہوں گے ان کے خلاف ہر صورت آپریشن کیا جائے گا۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں کررہی ہے، جس کے تحت اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ہزاروں گرفتارہوچکے ہیں ۔
رنا ثنا اللہ نے کہا کہ رمضان شوگرمل سے کوئی را کا ایجنٹ یا بھارتی گرفتارہوا ہے، ان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی دہشت گرد یا بھارتی ایجنٹ نہیں ہو سکتا، دہشت گردی فول پروف سکیورٹی انتظامات میں بھی ہو جاتی ہے۔ ہمیں دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا ہو گا پھر ہی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا۔