اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال
دھرنے کے باعث ریڈزون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سروس معطل کی گئی تھی، پی ٹی اے ذرائع
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس ریڈ زون میں ہونے والے دھرنے کے باعث معطل کی گئی جسے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ریڈ زون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں معطل کیا گیا تھا تاہم حکومت اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سروس بحال کی گئی۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش میں ریڈزون کو فوکس رکھا گیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کےباعث اطراف کے علاقوں میں بھی سروس معطل کی گئی جس سے دیگر علاقوں میں موبائل سروس میں تعطل پیدا ہوا۔