پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع
KARACHI:
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق یکم اپریل سے پیٹرول 3.07 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 1.52 پیسے، مٹی کا تیل 3.97 پیسے، ہائی آکٹین 4.65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4.88 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔