وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر براک اوباما کا فون سانحہ لاہور پر اظہار افسوس
پاکستان سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے، امریکی صدر
ISLAMABAD:
وزیرعظم نوازشریف کو امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو پر امریکی صدر براک اوباما نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں امریکا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے جب کہ مشکل وقت میں نوازشریف کا امریکا کے بجائے ملک میں رہنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دشمن معصوم شہریوں اور آسان اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا مکمل یقین ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نوازشریف کے معترف ہیں، ان کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہترین کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ براک اوباما نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا شدت سے منتظر ہوں جو جلد ہی ہوگی۔
امریکی صدر سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ چھپا ہوا دشمن اپنا ڈھانچہ تباہ ہونے کے بعد معصوم عوام کو نشانہ بنارہا ہے لیکن پاکستانی عوام کا عزم مضبوط تر ہورہا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ دہشت گردی کے اس واقعے کےبعد وزیراعظم نے اپنا دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا۔