بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی صدرآصف زرداری سے رحم کی اپیل
پاکستان میں بم دھماکوں کےجرم میں قید بھارتی قیدی سربجیت سنگھ نے ایک بارپھر صدرآصف زرداری سے رحم کی اپیل کی ہے۔
سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کے مطابق ہفتہ کو کوٹ لکھپت جیل میں انہوں نے سربجیت سنگھ سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے مجھے دو خط دئیے جن میں سے ایک خط صدر آصف علی زرداری کےنام جب کہ دوسرا بھارتی صدرپرباب مکھرجی اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے نام ہے۔۔انہوں نے کہا صدرآصف زرداری کے نام لکھے گئے خط میں سربجیت نے ایک بار پھر اپنی سزا کے خلاف رحم کی اپیل کی ہے۔
وکیل اویس شیخ نے کہا کہ سربجیت سنگھ نے اپنے خط میں بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستانی حکام سے ان کی سزا معاف کئے جانے کی درخواست کا بھی حوالہ دیا ہے۔