انسداد ِدہشتگردی ترمیمی بل 2012 ایوان میں پیش کیا جائے گا
اجلاس میں ملک بھر بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج انسداد ِدہشتگردی ترمیمی بل 2012 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے انسداد ِدہشتگردی ترمیمی بل 2012 پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک بھر بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی قیمتوں میں کمی کے باوجود روزمرہ اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔