لاہورہائیکورٹ حجاج کرام سے متعلق تفصیلی رپورٹ 10 دسمبر کو طلب

مسابقتی کمیشن 2011 کے ٹور آپریٹرز کی سکروٹنی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے

مسابقتی کمیشن 2011 کے ٹور آپریٹرز کی سکروٹنی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ فوٹو : فائل

ہائیکورٹ نے حجاج کرام کو پیش آنے والی مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امور سے تفصیلی رپورٹ 10دسمبر کو طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا تھا کہ پاکستانی حجاج سعودی عرب میں مشکلات کا شکار رہے، اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حاجیوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے والے ٹور آپریٹرز پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


عدالت نے کہا ہے کہ 50 لاکھ کماکر ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنا ٹور آپریٹرز کے لئے مشکل نہیں، کیس میں ملوث ٹورآپریٹرز کے لائسنس بھی معطل کر دیئے جائیں گے۔

عدالت نے کہا ہے کہ مسابقتی کمیشن 2011 کے ٹور آپریٹرز کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ پیش کرے، چیف جسٹس نے حاجیوں کی شکایات کے ازالے سے متعلق وزارت مذہبی امور سے 10 دسمبر کو تحریری رپورٹ طلب کرلیا۔

Recommended Stories

Load Next Story