آسٹریلین فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیوک بال استعمال کرنے کا فیصلہ

انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر16برس بعد ایشزسیریز میں ہرانے کیلیے بورڈ کا فیصلہ

انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر16برس بعد ایشزسیریز میں ہرانے کیلیے بورڈ کا فیصلہ. فوٹو: فائل

FAISALABAD:
آسٹریلوی کرکٹرزکو ایشز سیریز کیلیے تیار کرنے کے پیش نظر فرسٹ کلاس کرکٹ میں استعمال ہونے والی گیند کو اگلے سال سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔


کینگرو ٹیم گذشتہ16برس سے ایشز سیریز میں انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست نہیں دے پائی، انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ڈیوک بال کا استعمال کرتا ہے، آسٹریلیا میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی مقابلوں میں کوکابورا گیند استعمال ہوتی ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل منیجر پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ بال کی تبدیلی ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتی ہے۔

آسٹریلیا کی شیفلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں ڈیوک بال استعمال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں کوکابورا گیند ہی زیر استعمال ہوگی، آسٹریلیا کے انگلینڈ میں شکستوں کا ایک سبب ہوا میں گھومتی اور سوئنگ ہوتی بال کو کھیلنے میں مہارت کا فقدان ہے، بولرزکو اس طرح کی گیندیں کرنے میں دشوای بھی پیش آتی ہے، آسٹریلیا 2017-2018 میں ایشز مقابلوں کی میزبانی کرے گا اور اس سے اگلے برس 2019 میں ایشز سیریز انگلینڈ میں ہونی ہے۔
Load Next Story