کراچیواٹر پمپ کے قریب دوگروپوں میں فائرنگ3 افراد زخمی2 بسیں نذر آتش

فائرنگ کے وقت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی تاہم کسی بھی شرپسند کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تصادم کے دوران مشتعل افراد نے 2 بسوں کو بھی آگ لگادی۔ فوٹو: محمدعظیم/ ایکسپریس

واٹر پمپ کے قریب دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افرادزخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی۔


گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق 3 باپ بیٹوں کی میتیں سپر ہائی وے پر واقع قبرستان وادی حسین لے جائی جارہی تھیں جبکہ دوسری جانب جماعت اہل سنت کی ''لبیک یارسول کانفرنس'' کی ریلی سہراب گوٹھ سے ہوتی ہوئی نشتر پارک جارہی تھی۔ اسی دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے بھگڈر اورعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ مشتعل افراد نے 2 بسوں کو بھی آگ لگادی۔

فائرنگ کے وقت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی تاہم کسی بھی شرپسند کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے کے بعد شارع پاکستان پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔

Recommended Stories

Load Next Story