وزیرٹرانسپورٹ کی مداخلت پرنیٹوگڈزوہیکلزمالکان کااحتجاج موخر

اجلاس طلب،آج اسٹیک ہولڈرزکے تمام مسائل حل ہوجائیںگے،اخترجدون کی بات چیت

اجلاس طلب،آج اسٹیک ہولڈرزکے تمام مسائل حل ہوجائیںگے،اخترجدون کی بات چیت

نیٹوکاسامان لے جانیوالی گاڑیوںکے مالکان کااحتجاجی لائحہ عمل وزیرٹرانسپورٹ اخترحسین جدون کی مداخلت پرایک روزکیلیے موخر ہوگیا ہے، ذرائع نے''ایکسپریس''کوبتایاکہ جمعرات کومقامی ہوٹل میںنیٹوسپلائی کنٹریکٹرز،سب کنٹریکٹرز،کسٹم بانڈڈ کیریئرز اور نیٹوگڈزوہیکلزمالکان کے درمیان مذاکرات کسی حتمی نتیجے کے بغیرختم ہوگئے،

ذرائع نے بتایاکہ 85فیصدنیٹوسپلائی کنٹریکٹرزنے نیٹوگڈز وہیکلز مالکان کے مطالبات اگرچہ تسلیم کرلیے ہیںلیکن باقی ماندہ 10 تا15فیصدکنٹریکٹرز اپنے موقف پرقائم ہیںجس سے آگاہ ہونے کے بعدصوبائی وزیرٹرانسپورٹ اخترجدون نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی اورجمعے کی شام اپنے دفترمیںتمام اسٹیک ہولڈرزکااجلاس طلب کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ نیٹوسپلائی ایکشن کمیٹی کو1581 وہیکلزمالکان میں سے 1000وہیکلزمالکان نے جمعرات کوگاڑیوںکی چابیاںاور دستاویزات فراہم کردی ہیں


جبکہ نیٹوفورسزکیلیے تیل سپلائی کرنیوالے آئل ٹینکرزمالکان نے بھی نیٹوگڈز وہیکلزمالکان کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج، ہڑتال میں شمولیت کاعندیہ دیدیاہے،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اختر جدون نے بتایاکہ نیٹوفورسزکیلیے تیل اورگڈزسپلائی کرنیوالے کنٹریکٹرز، سب کنٹریکٹرز اور وہیکلز مالکان نجی شعبے سے تعلق رکھتے ہیںاوریہ شعبہ مکمل ڈی ریگولیٹ ہے،انھوںنے کہاکہ حکومت پرامن اندازمیں نیٹو سپلائی بحال کرنے کی خواہشمند ہے

تاکہ اس شعبے سے وابستہ ہزاروںافرادکاروزگاربحال ہوسکے جوگزشتہ8ماہ سے بے روزگارہیں،اخترجدون نے امیدظاہرکی کہ آج ہونیوالے اجلاس میںاسٹیک ہولڈرزکے تمام مسائل کاباہمی رضامندی کے ساتھ تصفیہ ہوجائے گااور جلدہی کراچی سے نیٹوکنسائمنٹس کی محفوظ ترسیل کاآغاز ہوجائیگا۔
Load Next Story