قائم مقام اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
اس سے قبل یہ اجلاس قائم مقام گورنر بلوچستان محمد اسلم بھوتانی نے منسوخ کردیا تھا۔
لاہور:
قائم مقام اسپیکر نے گورنر بلوچستان محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا منسوخ کیا جانے والا اجلاس منگل کی شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر سیکریٹریٹ کو اسپیکر کی ہدایت پر 13 نومبر کے اجلاس کے متعلق خط لکھا تھا جس میں سپریم کورٹ کے 12 اکتوبر کے عبوری حکم کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سے ایک بار پھر موجودہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کی آئینی پوزیشن کے متعلق وضاحت طلب کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلیی کا اجلاس وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے مشورے پر بلایا گیا تھا اس لئے قائم مقام گورنر نے اجلاس بلانے کا حکم نامہ واپس لیتے ہوئے محکمہ قانون کو اجلاس منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔