بلاول ہاتھ ہلا کردیکھیںجیالے کہاں تک جاسکتے ہیں قائم علی شاہ

مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں،صدرآصف زرداری کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب

مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں،صدرآصف زرداری کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب فوٹو/ایکسپریس

SMOLENSK:
وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تنظیم مکمل طور پرمضبوط، مستحکم اور فعال ہے اور نہ ہم کسی سے ڈرنے والے ہیں یہ بات انھوں نے پیپلز پارٹی سندھ کی طرف سے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں شہید بینظیر بھٹو بینکوئیٹ ہال وزیراعلیٰ ہائوس میں دیے گئے

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم مڈل کلاس لوگ ہیں اس لیے غریب عوام کا خیال کرتے ہیں اور خیال کرتے رہیں گے،پیپلزپارٹی کے جیالے ریلوں کے سفربہت پہلے کر چکے ہیں اور ریل مارچ وغیرہ سے نہیں ڈرتے،حکم ملنے پرہرطرف ریل ہی ریل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں، یہ وقت بتائے گا کہ انھیں کچھ ملنے والا نہیں،


پیپلزپارٹی کے جیالے اورجیالیاں جب میدان میں ہونگے تو سازشی عناصر بھاگ جائیں گے، قائم علی شاہ نے مرزا غالب اور دیگر اہم شاعروں کے اشعار بھی سنائے اورکہا کہ پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنا ہاتھ تو ہلا کردیکھیں کہ یہ جیالے کہاں تک جا سکتے ہیں اور بڑھتے بڑھتے ہوئے پشاور تک جا پہنچیں گے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہمارے کارکن آگ کا دریا عبورکرچکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ انشا اللہ موجودہ منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ملک میں جلد الیکشن ہونگے

لیکن الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہونگے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں صدر آصف علی زرداری پر فخر ہے اور ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو ، بیگم نصرت بھٹو پر بھی فخر ہے کیونکہ انھوں نے عوام کی خدمت کی ہے گزشتہ 15سالوں میں جو کام نہیں ہوئے وہ گزشتہ 4 سالوں میں ہوئے ہیں۔

 
Load Next Story