سلمان نے اداکاری سکھائی
اگر مجھے راج کمار ہیرانی، یش راج اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے تو بہت خوشی ہوگی۔
سلمان خان کی شہرت کے کئی حوالے ہیں۔ وہ ایک ایسے اداکار کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں جس نے بولی وڈ میں کئی اداکارائیں متعارف کروائیں۔
ان میں ایشوریا رائے، کترینا کیف، زرین خان ، سناکشی سنہا شامل ہیں۔ ان میں سے ایشوریا رائے اور کترینا کیف سے سلمان کی دوستی رہی۔ سلمان نے ان تمام اداکاراؤں کے کیریر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ سلمان اور کترینا کے تعلقات جن دنوں کشیدہ تھے، اسی دوران یہ اداکارہ سلمان کے ساتھ نظر آنے لگی۔ زرین اور کترینا کے چہروں میں حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے۔ اسی لیے کہا جانے لگا کہ سلمان نے کترینا کا متبادل ڈھونڈلیا ہے۔ زرین خان کو سلمان نے اپنی فلم ''ویر'' سے بولی وڈ میں متعارف کروایا۔ اس فلم میں زرین کی اداکاری پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔ اسے زیادہ توجہ کترینا کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے ملی تھی۔
سلمان کی فلم ''ریڈی'' میں زرین نے ایک آئٹم سونگ عکس بند کروایا تھا۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے سپُراسٹار کی عنایتیں اس پر جاری ہیں۔ زرین کی آنے والی فلم ''پارٹنر ٹو'' ہے اسی فلم کے تناظر میں خوب رو اداکارہ سے کی گئی بات چیت قارئین کی نذر ہے۔
٭آپ کا اکثر کترینا کیف سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ آپ کو یہ کیسا لگتا ہے؟
مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میرا اس سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں جو فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ کیریر کے آغاز میں کسی مستند اداکارہ سے اس طرح کا تقابل ہونا نئی اداکارہ کے لیے باعث فخر ہی ہوتا ہے۔ تاہم جب میں خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو مجھے خود میں کترینا کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔
٭ اگر آپ کو کسی فلم میں کترینا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
کیوں نہیں؟ میں ہمیشہ اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ لیکن پہلے آپ کو کترینا سے پوچھنا ہوگا کہ وہ میرے ساتھ فلم کرنے کے لیے تیار ہوگی یا نہیں؟
٭ ایک وقت وہ بھی تھا جب کترینا سے مشابہت کی وجہ سے کچھ لوگ آپ تنقید کرنے لگے تھے اور انھوں نے آپ کو ''فیٹ کیٹ'' کہنا شروع کر دیا تھا ، کیا اس تنقید پر آپ گھبرا گئی تھیں؟
(مسکراتے ہوئے) جی نہیں ، میں بالکل نہیں گھبرائی تھی اور نہ ہی اس تنقید سے میرا کیریر متاثر ہوا اور ماڈلنگ شروع کرنے سے پہلے میں بہت موٹی تھی ۔ میرا وزن100کلو تھا ۔ جب میں نے ماڈلنگ کی طرف آنے کا ارادہ کیا تو مجھے اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑی تھی۔ پھر جب سلمان نے مجھے ''ویر'' کی ہیروئن کے طور پر منتخب کیا تو کردار کی ضرورت کے مطابق مجھے اپنا وزن بڑھانا پڑا، لہٰذا میں نے تنقید کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔
٭ پہلی ہی فلم میں سلمان خان جیسے سُپر اسٹار کی ہیروئن بننے سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ آپ کا تعلق فلمی خاندان سے ہے۔۔۔
میرا کوئی فلمی خاندانی پس منظر نہیں ہے۔ میرا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور مجھے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ماڈلنگ کی طرف آنا پڑا تھا۔ اس وقت میرے ذہن میں دور دور تک کوئی ایسا خیال نہیں تھا کہ میں اداکاری کی طرف آؤں گی۔ ماڈلنگ کے دوران ہی ایک تقریب میں سلمان خان سے میری ملاقات ہوئی ۔ بعدازاں انھوں نے مجھے بلایا اور پوچھا کہ کیا میں اداکاری کروں گی، میرے اقرار پر انھوں نے مجھے ''ویر'' میں ہیروئن کا رول کرنے کی پیش کش کی، جس پر میں حیران رہ گئی۔ میرے تصور میں بھی نہ تھا کہ میں اپنی پہلی ہی فلم میں سلمان کی ہیروئن آسکتی ہوں۔
٭ سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تھا؟
یہ میرے لیے ایسا ہی تھا کہ جیسے کسی دیرینہ خواب کو انتہائی غیر متوقع طور پر تعبیر مل جائے۔ میں ہمیشہ سے سلمان خان کی بہت بڑی پرستار ہوں۔ پہلی ملاقات پر میں نے ان سے آٹوگراف لیا تھا، وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شان دار انسان بھی ہیں۔ انھوں نے مجھے اداکاری سکھائی اور شوٹنگ کے دوران قدم قدم پر میری رہنمائی کی۔ وہ میرے ساتھی اداکار ہی نہیں بلکہ بولی وڈ میں میرے سرپرست بھی ہیں۔
٭ '' پارٹنر ٹو'' میں آپ ایک بار پھر سلمان کی ہیروئن بننے جارہی ہیں۔ کیسا لگ رہا ہے؟
میں سلمان کی احسان مند ہوں کہ وہ میرے کیریر کو سہارا دے رہے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کیریر کے آغاز ہی میں سلمان جیسے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
٭ '' پارٹنر ٹو'' کے بارے میں کچھ بتائیے۔
یہ فلم ''پارٹنر'' کا سیکوئل ہے جو 2007ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ گووندا پچھلی فلم کی طرح اس فلم میں بھی شامل ہیں جب کہ سنجے دت اور آسٹریلوی اداکارہ انجیلا جونسن بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔
٭بولی وڈ میں انٹری ، کیا ہمیشہ سے آپ خواب تھی؟
جی نہیں، میں بہت ذہین طالب علم تھی اور ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کرنا چاہتی تھی لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر مجھے اپنی اس خواہش سے دست بردار ہونا پڑا، قسمت مجھے یہاں لانا چاہتی تھی۔
٭کوئی مخصوص فلم ساز جس کی فلم میں رول کرنے کی خواہش ہو؟
ایسے بہت سے ڈائریکٹر ہیں ، میں جن کی فلم میں رول کرنا چاہتی ہوں لیکن اگر مجھے راج کمار ہیرانی، یش راج اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے تو بہت خوشی ہوگی۔